انسانی حقوق کے علمبرداروں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینا چاہئے:شاہ محمود قریشی

انسانی حقوق کے علمبرداروں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینا چاہئے:شاہ ...

  

 ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوسوں پر پابندی ہے، عید پر نماز کی اجازت بھی نہیں دی گئی، انسانی حقوق کے علمبرداروں کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا نوٹس لینا چاہیے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر میں مسلسل بلیک آؤٹ جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی پر بھی قدغن ہے، کشمیری جفا کشوں نے بھارت کی ہر پیشکش ٹھکرا دی، کشمیریوں نے بھارت کو پیغام دے دیا کہ ہماری منزل آزادی ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا فرقہ واریت کے خاتمے، ہم آہنگی کے فروغ میں علما کا اہم کردار ہے، تفریق پیدا کرنیوالے عناصر کے عزائم کو ناکام بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، حضرت امام حسینؓ کی شہادت کا فلسفہ حق کیلئے ڈٹ جانا ہے، ہر زمانہ حسینؓ کا ہے، آخری فتح حق کی ہوتی ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کراچی میں انتظامیہ نے اپنی تجوریاں بھریں اور شہر کو اس کے حال پر چھوڑ دیا،مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بتادیا اب ان کی منزل جبر سے آزادی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بتادیا اب ان کی منزل جبر سے آزادی ہے، بھارت نے جس طرح کشمیریوں کی آواز دبائی وہ پوری دنیا نے دیکھا، مقبوضہ کشمیر میں بلیک آوٹ مسلسل جاری ہے۔شاہ محمود نے کہا کہ ماہرین کے خدشے کے مطابق آج ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 20 لاکھ ہونی چاہیے تھی تاہم اللہ کا کرم ہوا اور آج پاکستان میں 91 فیصد وینٹی لیٹرز خالی ہیں، اسپتالوں میں خصوصی ورڈز پر دباؤ نہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ماہرین کورونا وائرس کنٹرول کرنے پر پاکستان کی کیس اسٹڈی کرنا چاہتے ہیں، کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہمیں احتیاط کرنا ہوگی، خدشہ ہے کہ سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے اس لیے احتیاط کرنا چاہیے۔کراچی کا ذکر کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کراچی کے لیے دعا کریں، آج کراچی والے مشکلات سے دوچار ہیں، وہاں سیوریج، نکاسی اور پانی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا، کراچی میں انتظامیہ نے اپنی تجوریاں بھریں، شہر کو اس کے حال پر چھوڑ دیا، کراچی میں کسی قسم کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔

شاہ محمود قریشی 

مزید :

صفحہ اول -