امریکی فوج صدارتی الیکشن میں کردار ادا کریگی نہ نتائج کے تنازع میں پڑیگی:جنرل مارک ملی

امریکی فوج صدارتی الیکشن میں کردار ادا کریگی نہ نتائج کے تنازع میں ...

  

 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے واضح کیا ہے کہ فوج نہ تو صدارتی انتخاب میں کردار ادا کرے گی اور نہ ہی  انتخابی نتائج  کے تنازع میں پڑے گی۔امریکی ارکان کانگریس کے سامنے پیش ہو کر  امریکی فوج کے سب سے اعلیٰ عہدیدار جنرل مارک ملی نے کہا کہ امریکی فوج کا صدارتی انتخاب میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔ مارک ملی کا کہنا تھا کہ اگر انتخابی نتائج میں کوئی تنازع پیدا ہوا تو اس کے حل میں بھی مدد نہیں کی جائے گی کیونکہ قانون کے تحت عدالتیں اورکانگریس ایسے مسئلوں کا حل نکالتی ہیں، فوج نہیں۔ان کا کہنا تھا  کہ میں دل کی گہرائی سے فوج کے غیر سیاسی ہونے کے اصول پر یقین رکھتا ہوں۔

جنرل ملی

مزید :

صفحہ اول -