کورونا کا ایک اور مریض دم توڑ گیا،ملک بھر سے 271نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں اب تک کورونا سے ایک ہلاکت ہوئی ہے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6284 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 295372 تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب میں 2195، سندھ میں 2395 اور خیبر پختونخوا میں 1250 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 67 اور آزاد کشمیر میں 61 افراد کا انتقال ہوا ہے۔بروز ہفتہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 271 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جن میں پنجاب سے 63 کیسز، سندھ 98 کیسز ایک ہلاکت، گلگت 16 کیسز، اسلام آباد 19 کیسز، ا?زاد کشمیر 13 کیسز اور بلوچستان سے 62 کیسز سامنے آئے ہیں۔پنجاب سے کورونا کے مزید 63 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 2195 اور مریضوں کی تعداد 96699 ہو گئی ہے۔صوبے میں اب تک کورونا کے 92449 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔سندھ میں بھی کورونا کے باعث ایک ہلاکت ہوئی ہے جبکہ 98 نئے افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2395 ہو گئی ہے جب کہ اب تک 129179 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔سندھ میں اب تک 122835مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان سے کورونا کے مزید 62 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پورٹل کے مطابق صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12804 ہو گئی ہے جب کہ وائرس کے باعث اب تک 141 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔صوبے میں اب تک سے 11682مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 19کیسز پورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ ا?پریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15597 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 175 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 14936 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔آزادکشمیر سے کورونا کے مزید 13 کیسز سامنے ا?ئے ہیں جس کے بعد وادی میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2290 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا وائرس کے باعث 61 اموات ہو چکی ہیں۔آزاد کشمیر میں اب تک 2115 مریض کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 16 کیسز سامنے ا?ئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2832 اور اموات کی تعداد 65 ہو گئی ہے جب کہ 2435 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
کورونا