چمن،سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک افغان سرحد2روز کیلئے بند

چمن،سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک افغان سرحد2روز کیلئے بند

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چمن میں پاک افغان سرحد کو 2 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔سکیورٹی حکام کے مطابق بلوچستان میں نویں اور دسویں محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں چمن کے ساتھ پاک افغان بارڈر باب دوستی کو 2 روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق اس دوران باب دوستی سے افغانستان کے ساتھ ہر قسم کی دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت معطل رہے گی۔ کسی بھی غیر معمولی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کوئٹہ چمن شاہراہ پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

افغان بارڈر بند

مزید :

صفحہ اول -