مقبوضہ کشمیر،قابض بھارتی فوج نے مزید 3کشمیری شہید کر دیئے

مقبوضہ کشمیر،قابض بھارتی فوج نے مزید 3کشمیری شہید کر دیئے

  

 سری نگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں ریاستی سرپرستی میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3کشمیری شہید کردیئے گئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پلوامہ کے علاقے زادورہ میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کارروائی کے خلاف احتجاج کو دنیا کی نظروں سے اوجھل کرنے کے لیے علاقے میں انٹر نیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی گزشتہ روز بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔ اس طرح صرف 2 روز میں بھارتی فوج نے 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

کشمیری شہید

مزید :

صفحہ اول -