کراچی،یوم عاشور پر پہلی بار چہرہ شناخت کرنے والے کیمروں کا استعمال

کراچی،یوم عاشور پر پہلی بار چہرہ شناخت کرنے والے کیمروں کا استعمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں محرم الحرام کیی مرکزی مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے جدید ترین فیچرز چہروں کی شناخت اور نمبر پلیٹس ریڈنگ کیمروں کی مدد سے شروع کر دی گئی ہے۔مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں خصوصی سافٹ ویئرز سے فوری طور پر کسی بھی مشکوک شخص یا گاڑی کی معلومات سیکیورٹی اہلکاروں کو فراہم کی جا سکیں گی، شب عاشور اور یوم عاشور پر سیکیورٹی انتہائی سخت رہی۔کراچی میں شب عاشور اور یوم عاشور کی سیکیورٹی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹھوس اقدامات کیے، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے جاری نگرانی میں پہلی مرتبہ جدید ترین فیچرز استعمال کیے جا رہے ہیں۔جدید کیمروں کی مدد سے اس بار چہروں کی شناخت کے عمل کو ممکن بنایا گیا ہے، مجالس یا جلوس میں فوری طور پر کسی بھی مشکوک شخص کی شناخت نادرا اور کرمنل ریکارڈ آفس کے ڈیٹابیس سے فوری معلوم کی جاسکے گی۔گاڑیوں کے نمبر پلیٹس بھی جدید کیمروں سے پڑھے جاسکیں گے، نمبر پلیٹس پڑھنے کی خصوصیت والے کیمرے بھی پہلی مرتبہ استعمال کیے جارہے ہیں، فوری طور پر کسی بھی مشکوک گاڑی کی معلومات حاصل کر کے گراؤنڈ پر موجود فورسز کو دی جا سکیں گی۔
جدید کیمرے

مزید :

صفحہ اول -