حکومت نے لاہور،اسلام آباد ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ کر دیا

حکومت نے لاہور،اسلام آباد ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے لاہور، اسلام آباد ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ کر دیا،اسلام آباد لاہور موٹروے کا ٹول ٹیکس 750 سے بڑھا کر 830 روپے کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق  حکومت نے  ایک بار پھر ٹول ٹیکس میں 10فیصد  اضافہ کر دیا ہے۔ اسلام آباد لاہور موٹروے کا ٹول ٹیکس 750 سے بڑھا کر 830 روپے کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ اضافے کے  بعد لوگوں کو لاہور سے اسلام آباد ٹول ٹیکس 830 روپے دینا پڑیں گے۔ٹول ٹیکس میں اضافہ 26 اگست 2020 سے کیا گیا ہے۔لاہور اسلام آباد موٹروے ٹول ٹیکس میں 10فیصد اضافے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد لاہور موٹروے کا ٹول ٹیکس 750 سے بڑھا کر 830 روپے کیا گیا ہے۔لاہور اسلام آباد بس کا ٹول ٹیکس 2510 سے بڑھا کر 2770روپے کر دیا گیا۔ کچھ عرصہ قبل ایک بیان میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے  دعویٰ کیا تھا کہ  موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں آخری بار اضافہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں 2018  میں ہوا‘ ہم نے ٹول ٹیکس بڑھائے بغیر 27 ارب 97 کروڑ روپے کا زائد ریونیو اکٹھا کیا جبکہ  ہر سال دس فیصد ٹول ٹیکس بڑھانے کا معاہدہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہواتھا۔  
 ٹول ٹیکس

مزید :

صفحہ اول -