نو اور دس محرم کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں گے، آئیسکو چیف 

  نو اور دس محرم کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں گے، آئیسکو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)آئیسکو چیف ایگزیکٹو شاہد اقبال چودھری نے کہا ہے کہ نو اور دس محرم کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ جاری بیان کے مطابق آئیسکو ہیڈ آفس اور پانچوں سرکلز میں خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کیے گئے ہیں،امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر بجلی کی فراہمی کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں،شکایات کے فوری ازالے کے کمپلینٹ دفاتر کو اضافی کیبلز اور میٹرذ فراہم کر دیے گئے،آئیسکو فیلڈ افسران ضلعی انتظامیہ اور منتظمین کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں، صارفین کو بجلی کی مستحکم فراہمی اور بہترین سروسز فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
آئیسکو چیف 

مزید :

صفحہ اول -