سویڈن میں قرآن کی توہین پر ہنگامے پولیس پر پتھراؤ، تنصیبات نذر آتش

سویڈن میں قرآن کی توہین پر ہنگامے پولیس پر پتھراؤ، تنصیبات نذر آتش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مالمو(اآن لائن)یورپی ملک سویڈن کے شہر مالمو میں دائیں بازو کے بدبخت جنونیوں کی جانب سے قرآن مجید کی توہین پر فسادات پھوٹ پڑے۔ریڈیو جرمنی کے مطابق تقریباً تین سو افراد نے احتجاج میں حصہ لیا، جس دوران کئی تنصیبات کو آگ لگا دی گئی اور مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔ یہ احتجاج تارکین وطن کے پس منظر والے افراد کے ایک محلے میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد شروع ہوا، جس میں بد بختوں نے قرآن کو آگ لگا کر ویڈیو آن لائن شیئر کی۔ تین افراد کو حراست میں بھی لیا جا چکا ہے۔
سویڈن 

مزید :

صفحہ اول -