وزیراعظم کا جاپانی وزیراعظم کی صحت  اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

وزیراعظم کا جاپانی وزیراعظم کی صحت  اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے جاپان کے مستعفی وزیراعظم ابے شنزو کی صحت اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی، جاپان کے وزیراعظم ابے شنزوکیدورمیں تعلقات مزید مستحکم ہوئے، جاپان اور پاکستان کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جاپان کے وزیراعظم ابے شنزوکیلئے نیک خوہشات کا پیغام ہے اور ان کی صحت اور مستقبل کیلئے دعاگو ہیں۔

وزیراعظم 

مزید :

صفحہ اول -