اقوام متحدہ  کے امن مشنزمیں خواتین کی شرکت بڑھانے کیلئے قرارداد منظور

  اقوام متحدہ  کے امن مشنزمیں خواتین کی شرکت بڑھانے کیلئے قرارداد منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (آن لائن)اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے اپنے امن مشنز میں عسکری اور سویلین پوزیشنوں کے لئے زیادہ خواتین کی تعیناتی کو یقینی بنانے کے لئے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کر لی ہے۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے  مطابق قرارداد کے مسودے میں امن مشنز میں خواتین کے کردار کو بھی سراہا گیا۔ اقوام متحدہ کے تمام 193 رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مشنز میں صنفی مساوات کو یقینی بنائیں۔ اس وقت اقوام متحدہ کے مشنز میں عورتوں کا تناسب صرف چھ فیصد ہے۔ پانچ سال قبل منظور کردہ ایک قرارداد کے تحت سن 2028 تک اقوام متحدہ کے تمام عسکری و امن مشنز میں عورتوں کا تناسب پندرہ فیصد ہونا چاہیئے
امن مشن

مزید :

صفحہ اول -