سندھ میں بلدیاتی ادارے تحلیل،نئے ایڈمنسٹریٹرزکی تعیناتیوں کا اعلان آج ہو گا

سندھ میں بلدیاتی ادارے تحلیل،نئے ایڈمنسٹریٹرزکی تعیناتیوں کا اعلان آج ہو گا

  

 کراچی(آئی این پی)سندھ میں بلدیاتی ادارے تحلیل،نئے ایڈمنسٹریٹرزکی تعیناتیوں کا اعلان آج کیا جائیگا۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیاں آج کر دی جائیں گی۔ وزیر بلدیات ناصر شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندے30 اگست تک کام جاری رکھیں گے اور ان کی مدت کے خاتمے کا نوٹیفکیشن آج تک جاری کر دیا جائے گا۔ تجویز ہے کہ سرکاری افسران کو عارضی طور پر ایڈمنسٹریٹرز کا چارج دیا جائے۔ ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے لیے ناموں پر غور جاری ہے۔دوسری طرف میئر کراچی کے منصب کی بھی مدت مکمل ہونے کے بعد ان کی جگہ کسی نئے ایڈمنسٹریٹرکا حتمی نام سامنے نہیں آسکا۔ سندھ میں ابھی تک نئے بلدیاتی الیکشن کا کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا ہے۔ 

ناصر شاہ

مزید :

صفحہ اول -