بین الپارلیمانی یونین کی صدر دورہ  مکمل کر کے وطن واپس چلی گئیں 

 بین الپارلیمانی یونین کی صدر دورہ  مکمل کر کے وطن واپس چلی گئیں 

  

  اسلام آباد (این این آئی)بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیویس بیرن پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس چلی گئیں۔سینیٹر برائے مہمان دار ی سینیٹر مرزا محمد آفریدی اور سینیٹ کے اعلیٰ حکام نے آئی پی یو کی صدر کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر الوادع کیا۔اس موقع پرسینیٹر مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ صدر آئی پی یو کا دورہ ہمارے لئے بڑا اعزاز ہے اور پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جمہوریت کے استحکام کیلئے آئی پی یو جیسے فورمز کو انتہائی اہم سمجھتا ہے اور آئی پی یو کی صدر کا دورہ اہم پارلیمانی اور سفارتی پیش رفت ہے۔ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ صدر آئی پی یو کے دورہ سے ادارہ جاتی تعاون کیلئے نئی راہیں ہموار ہونگی۔

مزید :

صفحہ اول -