بارش کے حوالے سے ویڈیو شیئر کرنے پر عامر لیاقت کو تنقید کا سامنا

بارش کے حوالے سے ویڈیو شیئر کرنے پر عامر لیاقت کو تنقید کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کراچی میں شدید بارشوں کے بعد ایک ویڈیو شیئر کی جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ویڈیو میں عامر لیاقت حسین کو رات گئے اندھیرے میں پانی کے اندر مبینہ طور پر پیسے ڈھونڈتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے بارش کے بعد کراچی کی اس حالت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں بچوں سے ملنے کے لیے آیا تھا لیکن یہ حالت ہو گئی۔انہوں نے ویڈیو پر ٹیکسٹ میں لکھا کہ میں بچوں اور اپنے لیے کھانا لینے نکلے اور بھٹو کے پانی میں پیسے بھی ڈوب گئے بھائی لوگوں۔ان کا کہنا تھا کہ میرے محنت کش لوگوں کی نرسری میں قدیم فرنیچر مارکیٹ مٹ گئی، گھر سے یہاں بچوں کے پاس آیا، کھانا تو کیا لاتا جن کے ہاں کھانا ہی نہیں پکا ان کا سوچ کر لرز رہا ہوں، اللہ ان پر رحم فرمائے۔عامر لیاقت کو اس ویڈیو پر عوام کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور لوگوں نے ان پر غربا کا مذاق اڑانے کا الزام عائد کیا۔ڈاکٹر جی ایم کھوسو نے لکھا کہ سب کچھ ڈوب گیا لیکن کیرے سے شوٹنگ پر کوئی فرق نہیں پڑا، کیا قوم آج بھی اسے ڈراموں پر یقین رکھتی ہے۔
 عامر لیاقت

مزید :

صفحہ اول -