آج عوام آٹے اور چینی کے  بحران کا شکار ہیں،حمزہ شہباز

آج عوام آٹے اور چینی کے  بحران کا شکار ہیں،حمزہ شہباز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آج عوام آٹے اور چینی کے بحران کا شکار ہیں،ایک ایسے صوبے میں جہاں کھیتیاں سونا اگلتی ہیں سفید پوش آٹے کے ایک تھیلے کو ترس رہے ہیں۔ حمزہ شہباز کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے بیان کے مطابق حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومتی اعتراف کے باوجود ذمہ داران کے نام آج تک سامنے نہیں آئے، ایکشن ہونا ہوتا تو نواز شریف، شہباز شریف سمیت ساری مسلم لیگ (ن)پرہو جاتا۔
حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ اول -