وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں این ڈی ایم اے کو فعال کرے، بلاول بھٹو زرداری

  وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں این ڈی ایم اے کو فعال کرے، بلاول بھٹو زرداری

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول  بھٹو زرداری  نے گلگت بلتستان میں سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں عوام اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کیلئے این ڈی ایم اے کو فعال کرے۔بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا گلگت بلتستان میں تیز بارش کے بعد کھڑی فصلیں اور باغات تباہ ہوگئے، شاہراہ قراقرم پر بنی سرنگ کی مرمت کیلئے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو وہ گر سکتی ہے، وفاقی اور گلگت بلتستان کی حکومت شہریوں کی مدد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔چیئرمیں پیپلزپارٹی نے کہا گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکن متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔

بلاول بھٹو زرداری

مزید :

صفحہ اول -