حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری  کے مزار کو غسل دے دیا گیا

    حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری  کے مزار کو غسل دے دیا گیا

  

لاہور (آن لائن) حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے مزار کو سو من عرق گلاب سے غسل دے دیا گیا ہے۔ غسل دینے کی تقریب ہفتے کے روز بعد نماز ظہر مزار حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ پر منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر اوقاف پنجاب سیدالحسن شاہ، صوبائی وزیر محنت میاں اسلم اقبال، سیکرٹری اوقاف پنجاب، ایڈمنسٹریٹر مزار داتا گنج بخش علی ہجویریؒ، شہریوں اور مختلف شخصیات سمیت عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ غسل دینے سے قبل مزار کے احاطہ میں درودو سلام کی ایک محفل منعقد کی گئی جس کے بعد مزار کو غسل دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ واضح رہے کہ محکمہ اوقاف پنجاب نے تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو بھی مدعو کر رکھا تھا لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر مذکورہ دونوں حکومتی اہم شخصیات تقریب میں شرکت نہ کرسکیں۔ 

 داتا گنج بخش

مزید :

صفحہ آخر -