ٹڈی دل کو 61 میں سے صرف 2 اضلاع تک محدود کر دیا  انسداد ٹڈی دل کنٹرول سنٹر 

 ٹڈی دل کو 61 میں سے صرف 2 اضلاع تک محدود کر دیا  انسداد ٹڈی دل کنٹرول سنٹر 

  

 لاہور(این این آئی)انسداد ٹڈی دل کنٹرول سنٹر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ٹڈی دل کو 61 اضلاع میں سے صرف2 اضلاع تک محدود کر دیاگیا ہے۔ترجمان کے مطابق وزات تحفظ قومی خوراک،ضلعی زرعی ادارے اور پاک فوج نے مل کر ایک جامع سروے اور کنٹرول آپریشن کیا۔ ٹڈی دل کے خلاف یہ آپریشن مختلف اضلاع پر محیط تھا۔ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا ہ اور پنجاب میں ٹڈی دل کی موجودگی کی کوئی اطلاع نہیں تاہم بلوچستان اور سندھ کے ایک ایک ضلع میں ٹڈی دل موجود ہے جس کے تدارک کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

 ٹڈی دل

مزید :

صفحہ آخر -