دو دوست ممالک اپنی لڑائی پاکستان میں لڑنا چاہتے ہیں،حافظ حسین احمد

 دو دوست ممالک اپنی لڑائی پاکستان میں لڑنا چاہتے ہیں،حافظ حسین احمد

  

کوئٹہ/کراچی(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان اورسابق پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے دو دوست ممالک اپنے تنازعات اور اختلافات کی لڑائی پاکستان کی سرزمین پر لڑنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے دونوں ممالک نے چند ناعاقبت اندیش عناصر کواس کام کیلئے خرید رکھاہے۔ وہ ہفتہ کو عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے جامعہ مطلع العلوم میں گفتگو کررہے تھے- اس موقع پر جے یوآئی پنجاب کے رہنماء اور رائیٹرحافظ ابوبکر، صوبہ سندھ کے رہنما مولانا عارف الحسینی، کشمور کے امیر اور سیکریٹری جنرل، کوئٹہ کے رہنماء مولانا محمدطاہر توحیدی، حافظ منیر احمد ایڈوکیٹ، حافظ زبیر احمد، ظفر حسین بلوچ، حافظ رشید احمد، شبیر احمد، حافظ عبدالرزاق ودیگر موجودتھے۔ حافظ حسین احمد کا کہنا تھاکہ خاتم النبیینؐکے اہل بیت، خلفاء راشدین، اصحاب کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب اور مناصب کااحترام تکمیل ایمان کا لازمی جزء ہے اس ضمن میں یہ احتیاط اور خیال رکھا جائے کہ دونوں میں سے کسی ایک کی تعریف و توصیف سے دوسرے کی توہین و تنقید کا کوئی شائبہ بھی آشکارا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو کچھ ہورہاہے اس کی ڈوریاں کہیں اور سے ہلائی جارہی ہیں  

حافظ حسین احمد

مزید :

صفحہ آخر -