پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج دوسرے ٹی میں 20مد مقابل 

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج دوسرے ٹی میں 20مد مقابل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانچسٹر (این این آئی) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا ئیگا، دونوں ٹیم کے درمیان پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا  میچ آ ج پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوجائے گا پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کی کارکردگی بہت عمدہ تھی اور اگر میچ مکمل ہوتا تو ممکن تھا کہ ہم جیت جاتے آج کے میچ بھی عمد ہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے اور ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ٹیم بہت اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور سیریز جیتنے کے لئے کھلاڑی پرعزم ہیں دوسری جانب انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مورگن نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم مضبوط حریف ہے اور پہلے میچ میں اس نے ہمیں ٹف ٹائم دیا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم متوازن کھلاڑیوں پرمشتمل ہے مورگن نے کہا کہ پاکستان کی ٹی20 ٹیم بہت اچھی ہے اور اس کے خلاف کامیابی کے لئے ہمیں سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔