پی سی بی کی بابر اعظم کو ٹی 20بلا سٹ میں شرکت کی اجازت 

پی سی بی کی بابر اعظم کو ٹی 20بلا سٹ میں شرکت کی اجازت 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کی اجازت دیدی بابراعظم واحد پاکستانی ہیں جن کا  ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے لیے معاہدہ کنفرم ہوا ہے  ٹی ٹوئنٹی کپتان انگلینڈ کے خلاف سیریز ختم  ہونے کے بعد 2 ستمبر کو سمرسیٹ کاونٹی کو جوائن کرلیں گے، گزشتہ برس بھی بابراعظم سمرسیٹ کی جانب سے 578 رنز  بناکر ٹاپ سکورر رہے تھے، وہ اس مرتبہ 7 گروپ میچز کے ساتھ ناک آوٹ مرحلے میں رسائی پانے کی صورت میں 4 اکتوبر تک سمرسیٹ کا حصہ رہیں گے۔سمرسیٹ کاونٹی نے پاکستانی بلے باز کی ٹیم میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہرکی ہے کہ وہ گزشتہ سیزن کی طرح اس بار بھی بہترین پرفارمنس دے کر ٹیم کی کامیابیوں میں کردار اد ا کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -