نواسہ رسولؐ کی یزیدیت کیخلاف قربانی ہمارے لئے مشعل راہ ہے:آصف زرداری

  نواسہ رسولؐ کی یزیدیت کیخلاف قربانی ہمارے لئے مشعل راہ ہے:آصف زرداری

  

 اسلام آباد (آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری کا یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نواسہ رسول امام عالی مقام شہید کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام کا باطل کے خلاف بلند کیا ہوا علم بلند حوصلہ کے ساتھ سربلند رکھیں گے،ہر طرح کا جبر برداشت کریں گے مگر وقت کے کسی باطل کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔ شہدائے کربلا کی عظیم قربانی انسانیت کو بیدارکرنے کا وسیلہ ہے۔ سابق صدر نے کہا نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام ساری کائنات کے عظیم ہیرو ہیں یہ ہی وجہ ہے ہر مذہب اور عقیدے والے انہیں حق اور صداقت  کا علمبردار تسلیم کرتے ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ ہم امام عالی مقام کے پیروکار ہونے پر فخر اور اعزاز سمجھتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ وقت کے کسی باطل کے سامنے سر نہیں جھکائیں  گے۔ سابق صدر نے کہا ہمیں ان عناصر کو شکست دینی ہوگی جو مذہب کی آڑ انسانیت کو پامال کرتے ہیں۔ آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا تعین کیا ہوا راستہ انسانیت کی  بیداری کا راستہ ہے۔ 

آصف زرداری 

مزید :

صفحہ آخر -