وزیر اعظم کے انقلابی تعمیراتی پیکیج کو ناکام کرنے کیلئے سازشیں ہو رہی ہیں:مظہر سعید باجوہ

وزیر اعظم کے انقلابی تعمیراتی پیکیج کو ناکام کرنے کیلئے سازشیں ہو رہی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(انٹر ویو: میاں اشفاق انجم، تصاویر: ایوب بشیر) رئیل اسٹیٹ سیکٹر بحران کے خاتمے اور پٹری پر چڑھنے کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتا ہے۔شرح منافع میں کمی گزشتہ حکومت کی طرف سے مسلط کئے گئے ٹیکسز کی واپسی، سی وی ٹی اور اشٹام ڈیوٹی ایک فیصد کرنا بڑا کارنامہ ہے۔وزیر اعظم کے انقلابی تعمیراتی پیکیج کو ناکام کرنے کے لئے سازشیں ہو رہی ہے۔گھر بنانے کے لئے 31دسمبر 2020ء تک ایمنسٹی نا کافی ہے نقشہ کی منظوری کے لئے تین تین ماہ لگ رہے ہیں۔سنٹرل پارک اور پام سٹی لاہور کا حسن ہیں بہترین ہاؤسنگ سکیم قرار دیا جا سکتا ہے۔ سنٹرل پارک ہاؤسنگ سکیم میں ماڈل ٹاؤن کے بعد سب سے بڑا پارک موجود ہے۔میاں طاہر جاوید ڈویلپرز کی دنیا کا ہیرا ہے ان خیالات کا اظہار فیروز پورروڈپراپرٹی ڈیلرزایسوسی ایشن کے صدر، باجوہ اسٹیٹ کے روح رواں مظہر سعید باجوہ نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹر ویو میں کیا۔گھر بنانے کے لئے ایمنسٹی میں 31 دسمبر 2021ء تک توسیع کی جائے۔انہوں نے کہا راوی منصوبہ موجودہ حکومت کا اچھا اقدام ہے۔ مظہر سعید باجوہ نے کہا وزیر اعظم کے تعمیراتی پیکیج کو ناکام کرنے کے لئے سازشیں ہو رہی ہیں بعض محکمے تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔وزیر اعظم کو نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا پٹری پر چڑھنے کا مطلب ہے کہ ملکی معیشت درست سمت پر چل پڑی ہے ٹیکس کلچر کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نیکہا اپنا گھر خوبصورت سو سائٹی میں بنانے والوں کے لئے سنٹرل پارک اور پام سٹی بہترین ہیں۔لاہور میں سب سے زیادہ خوبصورت گیٹیڈڈ اور سستی سکمیں ہیں انہوں نے کہا ہماری دعا ہے کہ 50 لاکھ گھروں کا خواب شرمندہ بغیر ہو۔نجی ہاوسنگ سکیم کو اعتماد میں لے کر منزل حاصل کی جاسکتی ہے۔
مظہر سعید باجوہ 

مزید :

صفحہ آخر -