فیم فٹ بال کلب کا لاہور میں میگا ایونٹ سجانے کا اعلان

فیم فٹ بال کلب کا لاہور میں میگا ایونٹ سجانے کا اعلان

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) کرونا وائرس کا زور ٹوٹتے ہی فیم فٹ بال کلب نے لاہور میں فٹ بال کا بڑا میلہ سجانے کا اعلان کردیا۔ یکم ستمبر سے شیڈول "فیم فرینڈز کپ" میں صوبائی دارلحکومت کی 55 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے ہیڈ اور فیم فٹ بال کلب کے صدر ضیا عارف ڈوگر کا کہنا ہے کہ ایونٹ کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ لاہور کے فٹ بال ایونٹ کے لئے لاہور کے بڑے ایک جگہ اکھٹے ہورہے ہیں۔

 ضیاء  عارف ڈوگر کے علاوہ آرگنائزنگ کمیٹی کے دیگر ارکان میں جلوایف سی کے میاں عباس، ایم ٹی ایف سی کے میاں رضوان، علی اصغر ایف سی کے کیپٹن سرور، رائڈرز ایف سی کے طاہر حسین، ندیم ایف سی کے ندیم، پبلکن ایف سی کے جماعت علی شاہ اور باٹا ایف سی کے ریاض علی راجہ شامل ہیں۔ ایونٹ کی ٹاپ فور ٹیموں کو ٹرافیز اور کیش پرائزز سے نوازا جائے گا جبکہ فیم فٹ بال کلب ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کھلاڑیوں اور شائقین میں فٹ بال بھی تقسیم کریگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -