ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں شرکت باعث اعزاز ہے،شرجیل

ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں شرکت باعث اعزاز ہے،شرجیل

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شرجیل خان نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں سندھ کی جانب سے کھیلنے کی بہت خوشی ہے اور بہترین پرفارمنس دکھانے کی کوشش کروں گا انہوں نے کہا کہ ہمیشہ میں نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے اور پی ایس ایل کے بعد اب مجھے سندھ کی جانب سے اس ایونٹ میں شرکت کرنے کا موقع ملا  ہے جسے میں یادگار بنانے کے لئے پرعزم ہوں شرجیل خان نے کہا کہ یہ پی سی بی کا ایک بہت اچھا اقدام ہے اور اس سے نوجوان کھلاڑیوں کو منظر  عام پر آنے میں بھرپور مدد ملے گی شرجیل خان نے کہا کہ  عمدہ پرفارمنس کے لئے  پرعزم ہوں کھیل میں واپسی کی بہت خوشی ہے ہمیشہ عمدہ پرفارمنس دکھانا میری اولین ترجیح رہی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -