حکومت نیٹ بال کی ترقی کیلئے اقدامات کرے،شیزبن فاطمہ

  حکومت نیٹ بال کی ترقی کیلئے اقدامات کرے،شیزبن فاطمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (اے پی پی) انٹرنیشنل کھلاڑی شیزین فاطمہ نے کہا ہے کہ ملک میں دیگر کھیلوں کی طرح خواتین نیٹ بال کی کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ تربیت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین نیٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے حکومت اور فیڈریشن کو مل کر خواتین کھلاڑیوں کے لئے زیادہ عرصہ تک تربیتی کیمپ لگانے چاہئیں ملک میں اس وقت نیٹ بال کا کھیل عام ہونے کے ساتھ مقبولیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔
 جس کا سارا کریڈٹ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے کہ جن کی کاوشوں اور کوششوں سے گراس روٹ سطح پر اس کے مقابلے تعلیمی اداروں میں بھی باقاعدگی کے ساتھ منعقد ہو رہے ہیں۔ شیزین فاطمہ نے کہا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن ملک میں باقاعدگی سے قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ منعقد کروا رہی ہے۔ ملک میں نیٹ بال کے ٹیلنٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انٹرنیشنل کھلاڑی شیزین فاطمہ نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے سری لنکا میں کھیلی گئی پہلی جنوبی ایشین بیچ گیمز میں تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ مردوں میں پاکستان نے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کیا تھا اور وہ ایشین نیٹ بال چیمپ?ن شپ میں بھی چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نرسری کی سطح پر کھیل کو فروغ دینے کے لئے کھلاڑیوں کی مالی مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کو زیادہ سے زیادہ مالی معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین سہولیات کا بندوبست کرے، تاکہ فیڈریشن اعلیٰ سطح پر تربیت کا انتظام کرسکے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ٹورنامنٹس میں زیادہ سے زیادہ شرکت کے ذریعے کھلاڑیوں کو سیکھنے اور اپنی مزید صلاحیتوں کو بڑھانے کا موقع ملتا ہے۔ کورونا وائرس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا لیکن اب اس وبا پر کافی کنٹرول ہوچکا ہے۔  کھلاڑی ایس او پیز پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جائیں اور گھروں میں رہتے ہوئے اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں۔ واضع رہے کہ شیزین فاطمہ 2005ء  میں ٹنڈو الہ یار میں پیدا ہوئیں۔ کھیل کا آغاز 2016ء  سے کیا، 2017ء  میں اسلام آباد میں کھیلی گئی قومی نیٹ بال چیمپئن شپ نیشنل ایلیٹ اکیڈمی کی ٹیم کی قیادت کی، اور قومی نیٹ بال چیمپئن شپ، قائد اعظم بین الصوبائی گیمز اور سندھ گیمز کھیلنے کے علاوہ 2017ء  میں میلبورن آسٹریلیا میں کھیلی گئی انٹرنیشنل سکول نیٹ بال چیمپین شپ، 2018ء  میں سنگا پور میں کھیلے گئے بین الاقوامی یوتھ گرلز نیٹ بال ٹورنامنٹ اور گذشتہ برس 2019ء  میں نیپال میں کھیلی گئی گئی پہلی جنوبی ایشین ویمن انڈر- 16 نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔