سابق فٹ بالروں کی فلاح و بہبود کے لئے فاؤنڈیشن بنانے کا اعلان

  سابق فٹ بالروں کی فلاح و بہبود کے لئے فاؤنڈیشن بنانے کا اعلان

  

اسلام آباد  (اے پی پی) قومی فٹ بال ٹیم سابق کپتان کرنل (ر) محمد نعمان نے سابق فٹ بالروں کی فلاح و بہبود کے لئے فاؤنڈیشن بنانے کا اعلان کر دیاہے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق فٹ بالرز  جہنوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے وہ آج مہنگائی کے دور میں اپنی زندگی گزارنے میں کافی  مشکلات سے دوچار ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اس فاونڈیشن میں بلاتفریق چار صوبوں سے فٹ بالروں کے حقیقی نمائندوں کو شامل کیا جائیگا اور اس تنظیم کا پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا اس کا مقصد صرف سابق بالروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہو گا۔

 دس سال تک بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کرن نعمان نے کہا کہ اس فاونڈیشن سے پرانے اور نئے نوجوان فٹ بالروں کے ساتھ رابطے بھی بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فاونڈیشن میں ویلفئیر فنڈز قائم کیا جائے گا۔ حکومت اور مخیر حضرات کے علاوہ اپنی مدد آپ کے تحت فنڈز جمع کرکے جس سے مستحق سابق فٹ بالروں کی شفاف طریقے سے خدمت کی جائے گی جو ملک میں آج بے روزگاری کی حالت میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -