کراچی میں شدید بارشیں،جرمنی کا درجنوں افراد کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار

  کراچی میں شدید بارشیں،جرمنی کا درجنوں افراد کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار

  

 برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی نے کراچی میں شدید بارشوں کے نتیجے میں درجنوں افراد کے ہلاک ہونے پر تعزیت کا اظہارکیا ہے۔جرمن دفترخارجہ کے ایشیا اور پیسفک ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) PETRA SIGMUND نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ شہر قائد میں شدید بارشوں کے باعث جہاں درجنوں افراد ہلاک ہوئے وہیں پر متعدد لوگوں کو متاثر بھی کیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ میرے جذبات متاثرہ افراد اور خاندان کے ساتھ ہیں، جرمنی اس مشکل گھڑی میں اپنی مدد جاری رکھے گا۔جرمن دفتر خارجہ کے ایشیاء اورپ یسفک ڈائریکٹر جنرل نے لکھا کہ موسمیاتی تبدیلی ہمارے ایجنڈے میں سب سے پہلے ہے۔ 

جرمنی 

مزید :

صفحہ آخر -