کورونا کے باعث ساڑھے 5ماہ سے بند اسلام آباد کچہری کو کھولنے کا فیصلہ

کورونا کے باعث ساڑھے 5ماہ سے بند اسلام آباد کچہری کو کھولنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورونا لاک ڈاؤن سے بند اسلام آباد کچہری ساڑھے پانچ ماہ بعد کھولنے کا فیصلہ کرلیا، یکم ستمبر سے تمام کیسز کی معمول کے مطابق سماعت ہو گی۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے کچہری کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق یکم ستمبر کو کورونا ایس او پیز کے ساتھ کچہری کھلی ہوگی۔عدالتی ملازمین یکم ستمبر سے اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ اسلام آباد کچہری کو 18 مارچ کو ہائی کورٹ کمیٹی نے کورونا کی وجہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسلام آباد کچہری

مزید :

صفحہ آخر -