اتھلیٹکس کے کھیل کی ترقی کے لئے اقدامات کیے جائیں،رابعہ عاشق

  اتھلیٹکس کے کھیل کی ترقی کے لئے اقدامات کیے جائیں،رابعہ عاشق

  

 اسلام آباد (این این آئی) اولیمپیئن رابعہ عاشق نے کہا ہے کہ ملک گراس روٹ سطح پر  اتھلیٹکس کے کھیل کی ترقی کے لئے اقدامات کرے اور کھلاڑی بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے جذبے کے ساتھ میدان میں اترے۔ کہا کہ ملک میں اتھلیٹکس کے ٹیلنٹ  کی کمی نہیں بلکہ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن اور حکومت کو  اس کھیل پر گراس روٹ سطح پر توجہ دینی چاہئے۔

 تاکہ یہ کھیل ملک میں مزید ترقی کر سکے، کھیلوں کی ترقی کے لئے گراس روٹ سطح پر کلب اور تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کرنے کیلئے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کوچز کا بھی اہم کردار ہوتا ہے، لیکن کھلاڑی کو اچھی تربیت دینے کے لئے ایک اچھے کوالیفائڈ  کوچ کا ہونا بہت ضروری ہے تاکہ کھلاڑیوں کی بہتر تربیت ہوسکے اور وہ عمدہ پرفارمنس دکھاسکیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -