عوام فرد کی نہیں نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں، سراج الحق

عوام فرد کی نہیں نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں، سراج الحق

  

 کوئٹہ(آن لائن) میر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام فرد کی نہیں نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ اپوزیشن عوام کی نمائندگی کرنے کی بجائے حکومت کا ساتھ دے رہی ہے۔سابقہ حکومتوں کی طرح یہ حکومت بھی اشرافیہ کی مسلط کردہ ہے جس کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ملک کے مسائل کا حل دیانتدار قیادت میں ہے۔ اب عوام کے سوچنے اور ظلم و جبر کے اس نظام کے خلاف اٹھنے کا وقت ہے۔حکومت نے کچھ کیا ہوتا تو وزراکو بار بار پریس کانفرنسیں نہ کرنا پڑتیں۔ کشمیر کے معاملے پر اسلامی ممالک نے ہمارا ساتھ دیا، ترکی، ملائیشیا، ایران کا موقف بڑا واضح ہے،لیکن حکومت آج تک کشمیر پر قوم کو اندھیرے میں رکھے ہوئے ہے۔پی ٹی آئی حکومت معیشت کے حوالے سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے،ترقی کا پہیہ الٹا گھوم رہا ہے۔کورونا کے نام پر ملنے والی امداد بھی متاثرین کو نہیں ملی۔پورا کراچی ڈوب گیا مگر تین حکمران پارٹیاں ایک دوسرے پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں۔

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -