پہلاٹی20، بارش نہ ہوتی تو جیت جاتے،عماد وسیم
مانچسٹر (این این آئی)قومی آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ انگلینڈکے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ قابو میں تھا، مکمل نہ ہونے کا افسوس ہے۔عماد وسیم نے میچ بے نتیجہ ختم ہوجانے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم اچھی ہے لیکن پاکستانی ٹیم اس سے بہتر ہے اور امید ہے کہ ہم ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے بارش کی وجہ سے میچ نہ ہونے کا دکھ ہے قومی باؤلرز بہت اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کررہے تھے اور میچ ہمارے ہاتھ میں تھا انگلینڈ کو بڑا سکور کرنے سے روک دیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 انٹرنیشنل میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا۔