شاداب خان کی ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل 

 شاداب خان کی ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی لیگ سپنر شاداب خان نے ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرلی، انہوں نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں معین علی کو ٹھکانے لگا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔شاداب خان 7 ویں قومی باؤلر ہیں جنہوں نے انٹرنیشنل ٹی 20 میں 50 یا زائد وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجا م دیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ 97 وکٹیں شاہد آفریدی نے حاصل کی ہیں جبکہ عمر گل اور سعید اجمل 85، 85، محمد عامر 59، محمد حفیظ اور سہیل تنویر 54، 54 وکٹیں حاصل کر کے بالترتیب دوسرے سے چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔