پاکستان کرکٹ میں شفیق پاپا کے بعد اب شعیب ملک“بابا ”کا بھی تذکرہ 

    پاکستان کرکٹ میں شفیق پاپا کے بعد اب شعیب ملک“بابا ”کا بھی تذکرہ 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)ہیڈکوچ مصباح الحق سے سینئر  اور 21 سال سے پاکستان کی نمائندگی کرنے  والے  شعیب ملک  سوشل میڈیا پر  موضوع بحث بن گئے، ان  کے کیرئیرکو سامنے رکھتے ہوئے موجودہ ٹیم  کے کھلاڑیوں کا ان سے موازنہ کیا جارہا ہے۔شعیب ملک نے جب پاکستان کے لیے پہلا میچ کھیلا تو اس  وقت موجودہ پاکستانی ٹیم کے اہم   فاسٹ بولر شاہین شاہ،نسیم شاہ اور نوجوان بلے باز حیدر علی  اس وقت پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔  38 سالہ شعیب ملک نے 14 اکتوبر 1999 کو قومی ٹیم جوائن کی تھی۔

کے لیے  پہلا ون ڈے میچ کھیلا تھا۔

، وہ اب تک 35 ٹیسٹ، 287 ون ڈے اور 114 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا  اعزاز رکھتے ہیں۔شعیب ملک  نے جب کیرئر کا آغاز کیا تو لیگ اسپنر شاداب خان، فاسٹ بولر محمد حسنین  صرف ایک سال کے تھے، ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے  کپتان  بابر اعظم اور خوش دل شاہ  کی عمر ابھی صرف چار چار سال تھی، فاسٹ بولر حارث روف پانچ،  محمد عامر اور محمد رضوان سات سات سال کے تھے۔ افتخار احمد اور فخر زمان  کی عمر نو نو سال تھی،عماد وسیم دس سال ، سرفراز احمد بارہ  سال، وہا ب ریاض چودہ سال، محمد حفیظ انیس سال کے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -