ہاکی کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں، آصف باجوہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا کہ ملک میں ہاکی کے فروغ کے لئے اقدامات کررہے ہیں حال ہی میں فیڈریشن کے عہدیداران نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی جس میں ملک میں کھیل کی ترقی کے لئے بات چیت کی گئی انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کھیلوں کی ترقی کے لئے اقدامات کررہے ہیں آصف باجوہ نے کہا کہ جلد ہی ہاکی کے ایونٹس کا انعقاد ہوگا جس میں نئے ٹیلنٹ کو منظر عام پر لانے میں بھرپور مدد ملے گی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کھیل میں واپسی کے لئے تیار ہے لاک ڈاؤن کے دوران کھلاڑیوں نے بھرپور تربیت حاصل کی پاکستان ہاکی فیڈریشن اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سر انجام دینے میں مصروف ہے امید ہے کہ جلد ہی پاکستان کی ہاکی ٹیم کی کارکردگی میں بہت بہتری آئے گی۔