انگلش ٹور پر آسٹریلین ٹیم کو سخت حفاظتی اقدامات کا سامناہوگا

انگلش ٹور پر آسٹریلین ٹیم کو سخت حفاظتی اقدامات کا سامناہوگا

  

سڈنی (نیٹ نیوز)انگلش ٹور پر آسٹریلین ٹیم کو سخت حفاظتی اقدامات کا سامنا رہے گا کیونکہ کرکٹ آسٹریلیا نے کینگرو بالرز کو گیند چمکانے کیلئے سر،چہرے اور گردن کا پسینہ استعمال کرنے سے روک دیا ہے جب کہ آئی سی سی کورونا وائرس کے دوران کھیلے جانے والے میچز میں لعاب کے استعمال پر پہلے ہی پابندی عائد کر چکی ہے۔کرکٹ ا?سٹریلیا نے وضاحت کی ہے کہ یہ قانون طبی مشوروں کے تحت لاگو کیا گیا تاہم پلیئرز اپنے جسم کا پسینہ گیند پر استعمال کیلئے آزادہوں گے مچل سٹارک کا کہنا ہے کہ سرخ گیند کو چمکانا اہمیت کا حامل ہوتا ہے جب کہ سفید گیند پر اس کی زیادہ ضرورت محسوس نہیں ہوتی لہٰذا انہین اس اضافی پابندی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا نئی بال سے بالنگ شروع کرنے کے بعد گیند کو ممکنہ طور پر خشک رکھنا پڑتا ہے تاہم پریکٹس میچوں کے دوران وہ اس کا کوئی حل تلاش کر لیں گے۔

 اور کوئی منصوبہ بندی درکار ہوئی تو چار ستمبر سے شروع ہونے والی سیریز کے ا?غاز پر ممکن بنا لی جائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -