کھیلوں کی ترقی کیلئے کلب سسٹم کو فروغ دینے کی ضرورت، مرتضی حسن

 کھیلوں کی ترقی کیلئے کلب سسٹم کو فروغ دینے کی ضرورت، مرتضی حسن

  

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مرتضی حسن بنگش نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے کلب سسٹم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، گذشتہ روز سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی کے لئے کلب سسٹم کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ضلعی سطح پر کھیلوں کی ترقی کے لئے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن ملک میں گراس روٹ سطح ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -