بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی آفر قبول کرونگا، محمد اظہر الدین

بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی آفر قبول کرونگا، محمد اظہر الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نئی دہلی  (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے موجودہ صدر محمد اظہرالدین نے کہا ہے کہ اگر ان کو قومی ٹیم کی کوچنگ کرنے کا موقع ملا تو ضرور قبول کریں گے۔ محمد اظہرالدین نے اعتراف کیا ہے کہ میں اپنی قومی ٹیم کی کوچنگ کے لئے تیار ہوں۔ محمد اظہرالدین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر مجھے ہندوستانی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو میں اسے ضرور قبول کروں گا۔