ہمیشہ عمدہ پرفارمنس میری اولین ترجیح رہی، ایمی جونز

ہمیشہ عمدہ پرفارمنس میری اولین ترجیح رہی، ایمی جونز

  

 لندن(نیٹ نیوز)انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ایمی جونز نے کہا ہے کہ میں نے مشکل وقت میں ٹیم کا ساتھ دیا اور ایسے موقع پر جب ٹیم کو میری ضرورت ہوتی تھی میں نے اچھی پرفارمنس دی جس پر مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی میچ جتوانے کی کوشش کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کی سر گرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے جس کی بہت زیادہ خوشی ہے اور امید ہے کہ یہ سلسلہ کامیابی سے جاری رہے گا اور اسی طرح سے کھیل چلتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ کرونا نے کھیل کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا۔

ہے او ر اس کا ازالہ کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مقابلوں کا ہونا بہت ضروری ہے ایمی نے کہا کہ امید ہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم بھی جلد ایکشن میں نظر آئے گی اور اس کے لئے جلد ہی پلان سامنے آجائے گا میں نے ہمیشہ ملک کیلئے اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کی ہے اور اسی طرح سے مستقبل میں بھی سلسلہ جاری رکھوں گی ویمن ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے جو بہت خوش آئند بات ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -