ملک کے لئے کھیلنا باعث اعزاز ہے،آئرش کرکٹرگبی لیوس

ملک کے لئے کھیلنا باعث اعزاز ہے،آئرش کرکٹرگبی لیوس

  

 ڈبلن(نیٹ نیوز)آئرلینڈ ویمن کرکٹر گبی لیوس نے کہا کہ کرکٹ میرا جنون ہے اور ٹیم کی جانب سے کھیلنا میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی سر گرمیاں شروع ہونے کا شد ت سے انتظار کررہی ہوں کیونکہ کرکٹ سے دوری نے مجھے اداس کردیا ہے انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ کی ویمن ٹیم بہت تیزی سے ترقی کررہی ہے اور امید ہے کہ ہم اپنی حریف ٹیموں کو بھرپورم محنت سے شکست دینے میں کامیاب ہوں گے کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ ہے اور جس تیزی سے منظر عام پر آرہا ہے خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف کھیل کر بہت زیادہ انجوائے کرتی ہوں کیونکہ یہ دونوں ٹیمیں بہت بہت مضبوط ہیں او ر ان کے خلاف کھیل کر بہت سیکھنے کو ملتا ہے  یہ بہت مضبوط ٹیمیں ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -