گجرات، کمشنر، آر پی او، ڈپٹی کمشنر کا جلوسوں کے روٹس کا دورہ

 گجرات، کمشنر، آر پی او، ڈپٹی کمشنر کا جلوسوں کے روٹس کا دورہ

  

گجرات (بیورورپورٹ)محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر گوجرانوالہ سید گلزار حسین شاہ،آر پی او گوجرانوالہ ریاض نذیر گاڑھا،ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد،ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے منتظمین کے ہمراہ مختلف روٹس کا دورہ کیا۔ انہیں آج یوم عاشور کے جلوسوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر اور آر پی او نے مقامی افسران کے ہمراہ کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کے عمل کوچیک کیا۔ انہوں نے انتظامی افسران کو ہدایات کیں کہ سختی سے ایس پی اوپیز پر عمل کرایا جائے‘ شرکاء کی چیکنگ اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔

مزید :

علاقائی -