نیو خانکی بیراج سے ملحقہ کارپٹ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

  نیو خانکی بیراج سے ملحقہ کارپٹ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

  

جامکے چٹھہ (نمائندہ پاکستان)دریائے چناب کے مقام نیوخانکی بیراج کے کنارے پر واقع کارپٹ روڈ کے دریائے چناب والی سائیڈکے کناروں کی حالت کافی شکستہ حالی کاشکارہو رہی ہے جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ کمشنر گوجرانوالہ سید گلزار حسین شاہ،آر پی او گوجرانوالہ ریاض نذیر گاڑا،ڈی سی گوجرانوالہ سہیل اشرف اور ایکسین خانکی ہیڈ چوہدری غلام رسول نے نیوخانکی بیراج کے دورہ کے بعد دریائے چناب کے ساتھ ملحقہ کارپٹ روڈ کے کناروں کو خصوصی طورپر ٹیکنیکل طور پراس کی انسپکیشن کی ہے۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے کمشنر گوجرانوالہ سید گلزار حسین شاہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے چناب کے ساتھ ملحقہ کارپٹ روڈ کے دریاسائیڈوالے کناروں پر پتھرلگا کر کنارے مضبوط کیے جائیں تاکہ سیلابی ریلے سے کارپٹ روڈ براہ راست متاثر نہ ہوسکے اور یہاں سے گزرنے والے ٹرانسپوٹرز بھی بلا خوف وخطریہاں سے گزر سکیں۔

مزید :

علاقائی -