یوم عاشور، سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں، پیرا میڈکس کی چھٹیاں منسوخ 

یوم عاشور، سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں، پیرا میڈکس کی چھٹیاں منسوخ 

  

 لاہور (سٹی رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب نے یوم عاشور کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب بھر میں واقعہ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹر نرسوں اور پیرامیڈیکس کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اور ہسپتالوں کے عملے کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ 24 گھنٹے ہسپتالوں میں رہیں سیکرٹری ہیلتھ کی جانب سے جاری کئے گئے الرٹ کے حوالے سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی سرکاری ہسپتالوں میں عملے کی معاونت کرنے کے لئے موجود رہیں جبکہ سیکرٹری ہیلتھ نے شہر کے تمام ہسپتالوں میں خصوصی ہیلتھ ڈیسک بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ دریں اثناء  ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے کربلا گامے شاہ کا دورہ کیا، رینجرز کے اعلی حکام بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا،ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکاروں کی موجودگی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا، انہوں نے کہا کہ ابھی تک تمام جلوس پر امن طریقے سے اپنی منزلوں کی جانب رواں دواں ہیں۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے بھاٹی چوک میں تمام پوائنٹس کو چیک کیا، آج نثار حویلی سے برآمد ہونے والے جلوس کے سلسلے میں تمام انتظامات کو مانیٹر کیا اور جائزہ لیا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور یوم عاشور کے موقع پر پوری طرح سے متحرک ہے اور عزاداروں کو تمام تر سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -