واقعہ کربلا اور شہادت امام حسینؓ قربانیوں کی عظیم داستان ہے،جواد احمد

واقعہ کربلا اور شہادت امام حسینؓ قربانیوں کی عظیم داستان ہے،جواد احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے واقعہ کربلا اور شہادت امام حسین قربانیوں کی عظیم داستان ہے،آپ کی شہادت نے حق کا علم بلند کرکے عنانیت کا خاتمہ کردیا،واقعہ کربلا ایک فرد طبقے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے، جابر سلطان کے سامنے حق کی بات کرنا انسانیت کی معراج ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری سیمینار میں کیا، ویڈیو لنک سیمینار میں پارٹی ورکرز اور قائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


 اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا انسان کو مثبت سوچ بھی فراہم کرتا ہے اس پلیٹ فارم کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف فوری ایکشن لینا ضروری ہے۔