واقعہ کربلا سے صبر،ایثار اور قربانی کا درس ملتا ہے،اشرف بھٹی

واقعہ کربلا سے صبر،ایثار اور قربانی کا درس ملتا ہے،اشرف بھٹی

  

لاہور (سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہاہے کہ واقعہ کربلا سے ہمیں صبر، ایثار اور قربانی کا درس ملتاہے۔نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓنے جان دے دی لیکن باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا۔حضور اکرم ؐ نے فرمایا:”حسین مجھ سے ہیں اور میں حسین سے ہوں“حدیث پاک میں آتاہے کہ نبی اکرم نے فرمایا”حسن و حسینؓ جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں“ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز نویں محرم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ امام عالی مقام نے یزید کی بیعت کو مسترد کرکے دنیا کو یہ پیغام دیا شریعت محمدی ؐسے جو بھی روگردانی کرے اس کے سامنے ڈٹ جانا چاہیے۔شہدائے کربلاکی عظیم قربانی نے اسلام کے آفاقی اصولوں صبر، برداشت اور قربانی کو تاقیامت زندہ کر دیا،کربلا میں حق و باطل کا معرکہ مسلمانوں کو ظلم کے خلاف جہاد کا درس دیتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -