حکومت تاجر برادری کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کرے:خواجہ شاہ زیب اکرم

حکومت تاجر برادری کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کرے:خواجہ شاہ زیب اکرم

  

 لاہور(سٹی رپورٹر)بزنس مین پینل پنجاب کے چیئرمین خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا ہے کہ  ملک بھر میں سیلاب سے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں اور خصوصا کراچی میں تاجر برادری کا کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ اس صورتحال سے نپٹنے کیلئے حکومت تاجروں کیلئے امداددی پیکج کا اعلان کرے تاکہ تاجر اپنے کاروبار کو چلا سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرایاکے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا صورتحال میں بہتری آگئی ہے اور اس سے بھی تاجروں کو لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔حکومت کو چاہیے کہ وہ ملک گیر سطح پر خراب معاشی صورتحال کو مزید ابتر ہونے سے بچانے اور بے روزگار ی میں کمی کیلئے اقدامات کرے کیونکہ کمزور معیشت کاروبار بند کرکے مزید نقصان کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ کاروبار بھر پور طریقے سے چلنے پر ملکی معیشت مستحکم اور حکومتی ریونیو میں اضافہ ہوگا کیونکہ آگے ہی کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار تباہ، مہنگائی اور بے روزگاری میں کئی گناہ اضافہ ہوا ہے۔خواجہ شاہ زیب نے کہا کہ پیاف اس دفعہ پھر کلین سویپ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پیاف نے انتخابی مہم شروع کر دی ہے اور تاجر بڑھ چڑھ کرپیاف کی کاروباری برادری کیلئے کیجانے والی خدمات کا بھرپور اعتراف کر رہے ہیں اور اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہایف بی آر کے تحت انڈسٹری کے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفنڈز کی مد میں پھنسے ہزاروں ملین روپے جلد سے جلد جاری کئے جائیں۔حکومت نے کرونا وبا کی وجہ سے معاشی ابتری کے تناظر میں کاروباری طبقہ کی سہولت کیلئے طویل عرصے سے زیر التواء انکم ٹیکس ریفنڈز جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اور تمام ٹیکس گزاروں کو آگاہ کیا گیاہے کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے امتعلقہ ریجنل ٹیکس آفس سے رابطہ کریں۔ 

مزید :

کامرس -