اسحاق ڈار کی کاسمیٹکس پالیسیوں نے معیشت کو نقصان پہنچا یا، ہمایوں اختر 

اسحاق ڈار کی کاسمیٹکس پالیسیوں نے معیشت کو نقصان پہنچا یا، ہمایوں اختر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ حکومت کے ستون سمجھے جانے والے اسحاق ڈار نے کاسمیٹکس پالیسیوں کے ذریعے معیشت کے ساتھ جو کھلواڑ کیا اس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔ حکومت معیشت کی پائیدار ترقی کے لئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کر رہی ہے اوریہ مرحلہ کیمو تھراپی سے کم نہیں۔ سابقہ حکمرانوں کی وجہ سے ملک قرضوں کے چنگل میں ایسا پھنسا یاہے کہ قرضوں کو اتارنے کیلئے نئے قرضے لینے پڑے۔ انہوں نے کہا کہ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں لیکن پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ کا کھلی آنکھوں سے دوبارہ اقتدار میں آنے کے خواب دیکھنا اچھی علامات نہیں۔ ان کی خواہشات کے برعکس 2023ء تک کوئی بھی سال عام انتخابات کانہیں بلکہ ترقی کی رفتار مزید تیز ہونے کا سال ثابت ہوگا۔ یوم عاشور کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین  کی قربانی پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ شہداء کربلا نے حق و صداقت اور اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اسلام کو نئی روح بخشی۔ 

ہم اس نبی ﷺ کے پیروکار ہیں جنہوں نے ہمیشہ محبت، رواداری اور بھائی چارے کا دَرس دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا محض ایک پہلو نہیں بلکہ جہاد، قربانی، صبر،برداشت،استقامت، حق گوئی، بیباکی،دیدہ دلیری اور جرات کے ہزاروں پوشیدہ اسباق اس ایک واقعہ میں حق کے متلاشیوں کی رہنمائی کرتے ہیں۔