اسلام امن محبت اور بھائی چارے کادین ہے،رانا تنویر

اسلام امن محبت اور بھائی چارے کادین ہے،رانا تنویر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر)تحریک انصاف کے رہنمارانا تنویر نے کہاہے کہ واقعہ کربلا حق کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، شہادت امام حسین ظلم اور جبر کے سامنے کلمہ حق کی ایک روشن مثال ہے،اسلام بنیادی طور پر امن، محبت، اتحاد اور بھائی چارے کا دین ہے،انہوں نے کہاکہ نواسہ رسول امام حسین کی قربانی وہ قربانی ہے جس پر لوگ مسلسل 14 سو سالوں سے رورہے ہیں، امام حسین کی قربانی نے اسلام کو ایک نئی زندگی اور روح دی جو آج 14 سو سال گزرنے کے باوجود مسلمانان عالم کے دلوں میں اس طرح زندہ جاوید ہے۔
 کہ جس طرح ہم اپنی روز مرہ زندگی میں اپنے اوراپنوں کے ساتھ ہوتے ہیں، حق گوئی اور بے باکی کی مثال جو آپ نے قائم کردی ہے وہ اس رہتی دنیا میں اس کے بعد نہ کوئی قائم کرنے والا نہ پیداہوا ہے نہ ہو سکے گا، ہم شہداء  کربلا کی قربانیوں کو جراج تحسین پیش کرتے ہیں۔