محرم کا احترام امت کیلئے یکساں اہمیت اور فضیلت کا حامل ہے،ملک امانت

    محرم کا احترام امت کیلئے یکساں اہمیت اور فضیلت کا حامل ہے،ملک امانت

  

    لاہور (پ ر) تحریک انصاف سنٹر ل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے کہاکہ محر م الحرام کا احترام امت مسلمہ کے لئے یکساں اہمیت اور فضیلت کا حامل ہے، واقع کربلا اسلام کی سربلند اور اسلامی اقتدار کا تحفظ اوردفاع تھاجسے امام علی مقام اور ان کے ساتھیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر سینچا، یوم عاشور ایثار اور قربانی کا سبق دیتاہے۔

، محرم الحرام کے جلوسوں میں عوام امن دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں، ملکی سالمیت استحکام اور پائیدار امن سب کا فرض اولین ہے،قانون نافذ کرنے والے اداروں، سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ چیکنگ پوائنٹس، ناکوں اور دیگر مقامات پر تعاون اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں، انہوں نے کہاکہ کربلا کا واقعہ حق وباطل کے درمیان تھا، واقعہ کربلا سے صبر، ایثار اور قربانی کا درس ملتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -