اسلامی نظام سے دوری کے باعث مسلمان ذلت کا شکار ہیں،شجاع الدین

اسلامی نظام سے دوری کے باعث مسلمان ذلت کا شکار ہیں،شجاع الدین

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)سانحہ کربلا اسلامی تاریخ کا ایک انتہائی اندوہناک واقعہ ہے یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے  کہی۔اُنھوں نے کہا کہ نواسہئ رسول ؐ نے اپنی اور اپنے خاندان کی جان اسلام کے سیاسی نظام میں ایک دراڑ آنے پر قربان کر دی۔ اُن کی دینی غیرت و حمیت نے نظامِ خلافت کاملوکیت میں تبدیل ہونا برداشت نہ کیا۔ آج اسلام کے نام پر بننے والے ملک پاکستان میں اسلامی نظام کی سیاسی، سماجی اور معاشی بنیادیں ڈھیر کر دی گئی ہیں لیکن مسلمان ٹَس سے مَس نہیں ہوئے۔ مسلمانوں کی موجودہ ذلت و رسوائی کا باعث بھی یہی ہے کہ قرآن و سنت کے طے شدہ نظام یعنی نظامِ خلافت کو ترک کر کے مغرب سے درآمد شدہ نظام پاکستان میں نافذکر دیاگیا ہے۔ ہمیں باطل کے خلاف اُسی طرح ڈٹ جانا ہو گا اور فریضہئ شہادت ِحق ادا کرنا ہو گا جیسے نواسہئ رسول ؐحضرت حسینؓ نے ادا کیا اور اللہ کی راہ میں شہید کردیے گئے۔  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -